Photos of recent events: تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ سرفہرست...
کورونا وائرس وباء نے پہلے سے ہی پیچیدہ غذائی مسئلے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے اسی مسئلہ کو انسانیت کئی سالوں سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عالمی سطح پر لاک ڈاؤن کے درمیان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل نو ماہ سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے خوارک کے بڑے کاروباری مراکز میں غیر معمولی تجارتی رجحان دیکھنے کو ملا ہے ۔ مارچ میں ان کی سیلز میں 2.1 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جو موسم گرما 2014 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ماہرین نے تین مصنوعات کا انتخاب کیا ہے