یہ بھی دیکھیں
فاریکس میں ڈے ٹریڈنگوہ ایک یا چند ٹریڈز ہیں جو کہ ایک تجارتی دن میں کی جاتی ہیں بطور کلیہ ڈیل کے اوپن اور کلوز ہونے میں وقت کئی منٹس سے کئی گھنٹوں تک ہوسکتا ہے
تاجروں کی جانب ایک موثر تجارت کے لئے انٹرا ڈے تجارت پر خصوصی نظر رکھی جاتی ہے خصوصا وہ تاجر کے جو فاریکس مارکیٹ میں روزانہ تجارت کرتے ہیں
قطع نظر اس کے کہ ڈے ٹریڈنگ میں کچھ مشکلات ہوسکتی ہیں لیکن پھر بھی تجارت کی یہ قسم نئے انے والوں اور تجربہ کار تاجروں میں بہت پسند کی جاتی ہے اس تجارت کے ذریعہ آپ کم وقت اور کم سرمایہ کے ساتھ ذیادہ سے ذیادہ نفع کا موقع حاصل کرسکتے ہیں
انٹرا ڈے تجارت میں بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی فاریکس میں پرائس موومنٹ کے لئے پیشن گوئی / تجزیہ بہت مضبوط ہو کیونکہ بہت سے بیرونی عناصر مارکیٹ میں بہت ذیادہ اتار چڑھاو کا باعث ہوسکتے ہیں لہذا کامیاب انٹرا ڈے تجارت کے لئے لازم ہے کہ آپ کی مارکیٹ کے معاملات پر ایک مضبوط نظر ہو حقائق پر نظر رکھیں اور کرنسی کے اتار چڑھاو کے حوالے سے اپنا اندازہ / تجزیہ کریں اس بات کی بھی اپنی اہمیت ہے کہ دخول اور خروج کے یا ٹریڈ کو اوپن یا کلوز کرنے کے لئے آپ کا ایک بہترین رد عمل ہو- اس تمام عمل کے ضروری ہے کہ آپ کی ٹیکنیکل تجزیات کے نظر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ میں صبر اور ہونا ضروری ہے اور حالات کو پڑھنے کی سکت کا بھی ہونا ضروری ہے تاکہ آپ ایک کامیاب تجارت نقصان کے کم از کم احتمال کے ساتھ کرسکیں
ڈے ٹرینڈنگ کے لئے کچھ خاص حکمت عملیاں ہوتی ہیں جن میں سے سب سے مشہور سکلیپنگ سسٹم کا ہونا ہے جو کہ سبق رفتاری سے پوزیشن اوپن اور کوز کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے – تاجر محض چند پپس کے نفع کے حصول سے ٹریڈ کو کلوز کرتے ہیں اور بہت سی کامیاب ٹریڈز کرنے کے ذریعہ ایک اچھا نفع حاصل کرسکتے ہیں
ایک اور اہم حکمت عملی نیوز ٹریڈنگ ہے وہ تاجر جو کہ نیوز ٹریڈنگ کی سہولت استعمال کرتے ہیں مارکیٹ کے معاملات پر مستقل گہری نظر رکھتے ہیں اور مختلف انداز میں کرنسیوں کے برتاو پر بھی ایک خاص نظر رکھتے ہیں – عموما نیوز ٹرینڈنگ کے لئے ضروری ہے مارکیٹ کے اندر کی خبروں پر نظر ہونا ضروری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک قابل قدر تجربہ بھی ہونا ضروری ہے
ایک اور پل بیک سسٹم بھی ہے کہ جب پوزیشن رجحان کے برعکس اوپن کی جاتی ہیں جس کے لئے مارکیٹ کا قدرے سست ہونا ضروری ہے
ڈے ٹریڈنگ ایک اچھی امدن کا ذریعہ ہوسکتی ہے لیکن اس کے لئے ایک اچھی تجارتی حکمت عملی اور مضبوط تجارتی انسٹرومنٹس کا ہونا اذحد ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کا ذیادہ تر وقت تجارت کے لئے مخصوص ہو